گرفتار خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ڈینیا کو اس کے پیشہ کے بارے میں جاننے کے لیے بلایا۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ڈینیا کی بہن نے بتایا کہ گرفتاری کے چند گھنٹے بعد ڈینیا کا فون آیا، اس نے بتایا کہ اسے ایون جیل کے وارڈ 209 میں بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کرنے والی مصنفہ اور شاعرہ مونا بورجوئی، فٹ بال کھلاڑی حسین ماہی اور سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ رفسنجانی کو بھی اس جیل میں رکھا گیا ہے۔
ایران کی ایک این جی او ہیومن رائٹس کے مطابق ایرانی گلوکار شیرون حاجی پور کو بھی رواں ہفتے ایون میں ڈالا گیا تھا۔ شیرون نے احتجاج کرنے والے لوگوں کے جذبات کے اظہار کے لیے ایک گانا گایا جو ایران میں کافی وائرل ہوا۔ ایون جیل اپنی بربریت کے لیے مشہور ہے۔ جہاں ایرانی حکومت ایسے قیدیوں کو رکھتی ہے جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں