ٹینک کا بیرل پھٹنے سے2 فوجی ہلاک,ایک زخمی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 اکتوبر، 2022

ٹینک کا بیرل پھٹنے سے2 فوجی ہلاک,ایک زخمی

نئی دہلی: اتر پردیش کے ببینا فائرنگ رینج میں مشق کے دوران فوج کے ٹی-90 ٹینک کا بیرل پھٹنے سے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

فوج کے ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ واقعہ کے وقت 3 فوجی ٹینک پر تھے۔ بیرل پھٹنے کے بعد انہیں فوری طور پر آرمی کے ببینا ہسپتال لے جایا گیا تاہم کمانڈر اور گنر ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ تیسرے فوجی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے جوانوں میں سے ایک کا تعلق راجستھان سے ہے جبکہ دوسرے کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں