جے ایس ایف ایم کے صدر سہیل ابرو نے ملتان واقعے کو انسانی تاریخ کا بڑا سانحہ قرار دیا، ٹی ٹی پی نے کہا - پاکستان قصائیوں کا ملک - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

17 اکتوبر، 2022

جے ایس ایف ایم کے صدر سہیل ابرو نے ملتان واقعے کو انسانی تاریخ کا بڑا سانحہ قرار دیا، ٹی ٹی پی نے کہا - پاکستان قصائیوں کا ملک


اسلام آباد: سندھی قوم پرست جماعت، جئے سندھ فریڈم موومنٹ (جے ایس ایف ایم)کے صدر سہیل ابرو نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ملتان کے نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشوں کی برآمدگی کو انسانی تاریخ کا ایک "سانحہ عظیم" قرار دیا ہے۔ جے ایس ایف ایم کا یہ بیان جمعے کو پاکستان کے ملتان شہر میں ایک ہسپتال کی چھت سے کم از کم 200 بوسیدہ لاشیں ملنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جبکہ متعدد میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لاشیں مشکوک حالات میں برآمد کی گئی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بلوچ افراد تھے جنہیں زبردستی لاپتہ کیا گیا تھا۔

صدر سہیل ابرو، وائس چیئرمین زبیر سندھی، جنرل سیکریٹری غلام حسین شبرانی، امر آزادی، سدھو سندھی، حفیظ دیسی اور پار سندھو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ 500 سے زائد انسانی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا نا چاہئے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ ان ہزاروں سیاسی کارکنوں کی لاشیں ہیں جنہیں سندھ اور بلوچستان سے زبردستی اغوا کیا گیا تھا۔ادھر تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کا کہنا ہے کہ ان مظالم کے پیچھے فوج سمیت پاکستان کے سرکاری ادارے ہیں۔

ٹی ٹی پی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان قصائیوں کی سرزمین ہے جہاں کسی کو انسانی جانوں کی پرواہ نہیں ہے، خاص طور پر بلوچ اور پشتونوں کی'۔ کہ یہ پاکستانی حکومت اور اس کی تنظیموں جیسا کہ فرنٹیئر کور، آرمی اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کا کام ہے۔ ٹی ٹی پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی مذموم ہے۔ یہ بھی کہا کہ پاکستان کا بلوچ اور پشتونوں کے لیے کوئی صحیح ارادہ نہیں ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں