سنی دیول:اپنی مثبت اداکاری سے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

18 اکتوبر، 2022

سنی دیول:اپنی مثبت اداکاری سے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا

19 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنی دیول کا شمار ان منتخب اداکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریبا تین دہائیوں سے اپنی مثبت اداکاری سے شائقین کے دلوں میں آج بھی ایک خاص مقام بنارکھا ہے سنی دیول کی پیدائش 19اکتوبر 1956 کو ہوئی تھی۔

اداکاری کا ہنر انہیں وارثت میں ملا۔ان کے والد دھرمیندر ہندی فلموں کے مشہور اداکار ہیں۔گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سنی دیول اکثر اپنے والد کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے اس وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہوگیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔

سنی نے اپنی ابتدائی تعلیم ممبئی سے پوری کی۔اس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کے مشہور اولڈ بوائے تھیئٹر میں اداکاری کی تعلیم لی۔سنی نے اپنے کریئر کی شروعات اپنے والد کی بنائی فلم بے تاب سے کی۔1983میں راہل رویل کی ہدایت میں بنی یہ فلم سپر ہت ثابت ہوئی۔

فلم بے تاب کی کامیابی کے بعد سنی دیول کو سوہنی مہیوال،منزل منزل ،سنی جیسی زبردست فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن ان میں سے کوئی فلم ٹکٹ کھڑی پر کامیاب نہیں ہوسکی۔



 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں