. صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ،روس ہمیں اپنی آزادی کے دفاع سے روک نہیں سکتا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

25 اکتوبر، 2022

. صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ،روس ہمیں اپنی آزادی کے دفاع سے روک نہیں سکتا

کیف:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے ہم اپنے ملک کی خودمختاری کا دفاع کر رہے ہیں اور روس، ہمیں اس سے باز نہیں رکھ سکتا ہم یوکرین کے چپے چپے کو آزاد کروا رہے ہیں انہوں نے ملک پر روسی حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ 'ہم، یوکرین کی آزادی کا دفاع کر رہے ہیں اور روس ہمیں اس سے باز نہیں رکھ سکتا'۔

انہوں نے ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ روس۔ یوکرین جنگ کو شروع ہوئے 8 مہینے ہو چکے ہیں۔ روسی حملوں کے باوجود ہم نے یوکرین کی خودمختاری کا دفاع کیا ہے اور جن یوکرینی علاقوں پر روسی فوجیں قابض ہو چکی ہیں انہیں بھی واپس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 'ہم اپنے ملک کی خودمختاری کا دفاع کر رہے ہیں اور روس، ہمیں اس سے باز نہیں رکھ سکتا۔ ہم یوکرین کے چپے چپے کو آزاد کروا رہے ہیں '۔

صدر زلنسکی نے کہا ہے 'ہم،خیرسون، خارکیف، دونیتسک، لوہانسک، زاپوریزیا، کریمیا اور یوکرین کے تمام مقبوضہ علاقے کو آزاد کروانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک وقت آئے گا کہ پورا یوکرین آزاد ہو گا'۔انہوں نے کہا ہے کہ روس اور ایران بعض غیر مصدقہ دعووں کے ساتھ مغربی ممالک سے یوکرین کی شکایت کر رہے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام ہو رہے ہیں۔

 اصل میں اب دنیا روس پر اعتبار ہی نہیں کرتی۔روس کے احساسِ ناکامی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے شروع کر دئیے تھے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں