چینی سفیر کا مشورہ- غلط فہمی سے بچنے کے لیے کمیونیکیشن میڈیا کا بھرپور استعمال کریں بھارت-چین - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

27 اکتوبر، 2022

چینی سفیر کا مشورہ- غلط فہمی سے بچنے کے لیے کمیونیکیشن میڈیا کا بھرپور استعمال کریں بھارت-چین

  نئی دہلی: بھارت میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر سن ویڈونگ نے اپنے الوداعی کلمات میں بھارت اور چین کے درمیان قائم مواصلاتی ذرائع کا بھرپور استعمال کرنے کی تاکید کی تاکہ غلط فہمیوں اور غلطحسابات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رابطے اور تعاون کو بڑھانا چاہیے۔ چین اور ہندوستان نے مختلف سطحوں اور شعبوں میں ڈائیلاگ میکانزم قائم کیے ہیں۔ ہمیں تمام مواصلاتی ذرائع کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے، اور غلط فہمیوں اور غلط حسابات سے بچنے کے لیے باہمی مفاہمت کو گہرا کرنا چاہیے۔

قبل ازیں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان سے چین کے سفیر سن ویڈونگ کو دونوں ممالک کے درمیان امن اور سرحدی مفاہمت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں توازن قائم کرنے کے لیے چین اور بھارت کے درمیان امن اور مفاہمت ضروری ہے۔ چینی سفیر سے ملاقات کے بعد، جے شنکر نے ٹویٹ کیاچین کے سفیر سن ویڈونگ سے الوداعی کے لئے ان سے  ملاقات کی تھی ۔  انہوں نے بھارت چین تعلقات کی ترقی پر زور دیا۔ سرحد پر امن اور مفاہمت ضروری ہے۔

سن نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے درمیان کچھ اختلافات کا ہونا فطری بات ہے لیکن اسے کس طرح منظم کیا جائے یہ اہم ہے۔ انہوں نے چینی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیادونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات ہمارے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔ہمیں اس سے اچھی طرح آگاہ ہونا چاہیے۔ ان کا آگے  مزید کہنا تھا کہ 'دونوں ممالک کو اپنے اختلافات بھلا کر بات چیت کے ذریعے مناسب حل تلاش کرنا چاہیے۔

دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے سیاسی نظام اور ترقی کے راستے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کو پرانے راستے کو چھوڑ کر نیا راستہ تلاش کرنا ہو گا۔ چین اور بھارت کے لیے دنیا میں اتنی گنجائش ہے کہ وہ مل کر آگے بڑھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں اتنی ذہانت بھی ہے کہ وہ امن کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں