میلبورن:پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں اتوار کو انگلینڈ سے ہارنے کے بعد کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی چوٹ نے انہیں میچ سے باہر کر دیا۔ شاہین انگلینڈ کی اننگ کے 13ویں اوور میں ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکارہوگئے۔
شاہین ورلڈ کپ سے قبل گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آئے تھے۔ شاہین نے کامیابی سے کیچ لیا تاہم اس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ جب بابر نے انہیں 16ویں اوور کے لیے بلایا تو وہ صرف ایک گیند کر سکے اور دوبارہ میدان سے باہر چلے گئے۔ اس کے بعد افتخار احمد نے 13 رن دے کر اوور مکمل کیا۔ بابر نے میچ کے بعد کہا، مبارک ہو انگلینڈ، انہوں نے اچھا مقابلہ کیا۔
ہم نے یہاں گھر جیسا محسوس کیا، ہر میدان میں زبردست محبت ملی۔ حمایت کے لیے آپ (شائقین)کا شکریہ ۔ میں نے لڑکوں سے کہا کہ وہ اپنا فطری کھیل کھیلیں لیکن ہم 20 رن کم بنا سکے ۔ اس کے باوجود لڑکوں نے گیند کے ساتھ شاندار مقابلہ کیا۔ ہماری گیندبازی دنیا کے بہترین اٹیک میں سے ایک ہے۔
بدقسمتی سے شاہین کی انجری نے ہمیں میچ سے باہر کر دیا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ انگلینڈ فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے انگلینڈ کو 138 رنو کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے بین اسٹوکس (52 ناٹ آٹ) کی نصف سنچری کی مدد سے چھ گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں