چین اگلے ماہ سے انٹر نیشنل مسافروں کے لیے ختم کرے گا کوارنٹائن - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

27 دسمبر، 2022

چین اگلے ماہ سے انٹر نیشنل مسافروں کے لیے ختم کرے گا کوارنٹائن

بیجنگ: چین اگلے سال 8 جنوری سےانٹر نیشنل مسافروں کے لیے کوارنٹائنختم کردے گا۔ یہ اطلاع پیر کو یہاں ایک سرکاری اعلان میں دی گئی۔ یہ ملک کے لیے ایک اہم قدم ہے کیونکہ یہ اپنی   انٹر نیشنل سرحدوں کو دوبارہ کھولے گا۔ وہ تقریبا تین سال تک  انٹر نیشنل سطح پر الگ تھلگ رہنے کے بعد اس صورتحال سے باہر آئے گا۔

یہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک اومیکرون انفیکشن سے دوچار ہے۔ اس ماہ کے شروع میں، شی جن پنگ انتظامیہ نے حکومت مخالف مظاہروں کے بعدزیرو کوویڈ پالیسی میں کچھ نرمی کی تھی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے پیر کو کہا کہ چین 8 جنوری 2023 سے  انٹر نیشنل مسافروں کے لیے کوارنٹائن کی شرط کو ختم کر دے گا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں