دنیا میں کوروناوبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

28 فروری، 2021

دنیا میں کوروناوبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز



واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا میں اب تک 11.38 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈنجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 38 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 25 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

امریکہ میں کورونا کا قہر جاری ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2.85 کروڑ سے 54 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 5.11 لاکھ سے سے ز ائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہندوستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 96 ہزار 731 ہو گئی ہے حالانکہ یہاں ایک کرور 75 ہزار 169 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 51 ہوگئی ہے۔ایک کروڑ سے زائد کورونا کیسز والے تینوں ممالک میں شامل برازیل میں ا ب تک ایک کروڑ پانچ لاکھ 17 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 2.54 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں