نوئیڈا : ریاست اتر پردیش میں پولیس نے جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر سات لڑکوں اور چار لڑکیوں کو قابل اعتراض حالت میں موجود پا کر گرفتار کرلیا۔
میڈیا کے مطابق پولیس کو کافی عرصے سے نوئیڈا کے سیکٹر 12 میں رہائشی علاقے میں جسم فروشی کا کاروبار چلائے جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ تھانہ 24 پولیس نے شکایات کی تصدیق کیلئے پہلے کچھ اہلکاروں کو سادہ وردی میں قحبہ خانے میں بھیجا اور تصدیق ہونے کے بعد وہاں چھاپہ مارا۔
پولیس کی کارروائی کے دوران سات لڑکوں اور چار لڑکیوں کو قابل اعتراض حرکتیں کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ قحبہ خانے سے ممنوعہ اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں