لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی ہدایت پر لاہورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کئے گئے۔سکیورٹی پلان کے مطابق02ایس پیز،02ڈی ایس پیز،04ایس ایچ اوز،24 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 200سے زائدپولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے۔ خواتین وکلا کی چیکنگ کیلئے 22 لیڈیز پولیس اہلکار وں نے بھی فرائض سرانجام دیئے۔ پولیس کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کی طرف آنے والے راستوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے وکلا حضرات سمیت تمام اشخاص کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔ ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں نے لاہور ہائیکورٹ اور اطراف میں موثر پٹرولنگ کویقینی بنایا۔ سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ایلیٹ فورس،اینٹی رائٹ فورس، ایس ایس یوکے اہلکار بھی مختلف پوائنٹس پر تعینات رہے۔
28 فروری، 2021
لاہورہائیکورٹ بارانتخابات، پولیس کے سکیورٹی انتظامات سخت
لیبل
# سرخیاں
# عالمی خبریں
# قومی خبریں
Share This
About شیر پنجاب اردو نیوز
قومی خبریں
tags
سرخیاں,
عالمی خبریں,
قومی خبریں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں