وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ ایمس جاکر لگوایا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

1 مارچ، 2021

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ ایمس جاکر لگوایا


 ۔نئی دہلی: کورونا وائرس سے بچاو کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ویکسین کی پہلی خوراک لی ۔ قومی راجدھانی دہلی میں واقع ایمس میں وزیر اعظم مودی کو کووڈ 19 سے بچاو کا ٹیکہ لگایا گیا ۔ بتادیں کہ یکم مارچ سے ملک میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے جاری ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے ۔ اسی مرحلہ میں وزیر اعظم مودی نے بھی ٹیکہ لگوایا ۔

اس بابت ایک فیس بک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایمس میں کورونا وائرس ویکسین کی میں نے پہلی خوراک لی ۔ ہمارے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے کورونا کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط کرنے کیلئے کم وقت میں کام کیا ہے ۔ جو ویکسین لینے کے اہل ہیں ، میں ان سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹیکہ لگوائیں ۔ ساتھ ہی ہم سب کو مل کر ہندوستان کو کورونا سے پاک بنانا ہے ۔

دوسرے مرحلہ میں ویکسینیشن آج سے شروع

بتادیں کہ پیر یعنی یکم مارچ سے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور کسی دوسری بیماری میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو یکم مارچ سے کورونا وائرس کا ٹیکہ سرکاری مراکز پر مفت لگایا جائے گا ۔ وہیں پرائیویٹ کلینکوں اور سینٹروں پر انہیں اس کیلئے ادائیگی کرنی پڑے گی ۔ کچھ ممالک میں ملے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پیش نطر مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ سخت پابندی میں کسی طرح کی نرمی سے حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں ۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت والی کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور کسی دوسری بیماری میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ یکم مارچ سے لگایا جائے گا ۔ اس زمرہ میں لوگوں کو 10 ہزار سرکاری سینٹروں پر مفت ٹیکہ لگایا جائے گا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 20 ہزار نجی کلینکوں یا سینٹروں پر ٹیکہ لگوانے والوں کو فیس ادا کرنی ہوگی ۔

وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں 1.23 کروڑ سے زیادہ طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکروں کو ٹیکہ کی خوراک دی گئی ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں