یانگون: میانمار میںرواں ماہ کے شروع میں فوجی تختہ
پلٹ کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں کے خلاف پولیس نے اپنی کارروائی تیز کردی ہے۔ ملک کے دو بڑے شہروں اور دیگر مقامات پر مظاہرین کے جمع ہونے سے پہلے ہی پولیس کے ملازم تعینات کردئے تھے۔ کچھ علاقوں میں سکیورٹی فورسز مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرنے میں اور گرفتاریوں میں کہیں زیادہ متحرک دکھائی دیئے ۔ سادہ وردی والے پولیس افسران پہلے سے زیادہ تعداد میں تعینات تھے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ یانگون اور مونیوا میں لوگوں نے پولیس کو اپنی طرف آنے سے روکنے کی کوشش میں سڑکیں بند کردی ہیں۔ میانمار کے دو بڑے شہروں یانگون اور منڈالے میں مظاہرین کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھاتھی
آنگ سان سوچی کی حکومت کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے ہر روز سڑکوں پر پر امن مظاہرے ہورہے ہیں۔ نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی ، سوئی چی کی پارٹی نے گذشتہ انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی ۔ میانمار کی فوجی حکومت کے ذریعے لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی کے حکم پر عمل آوری کے لئے پولیس پوری کوشش کر رہی ہے۔ اس حکم کے تحت ، پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔یکم فروری کو فوجی تختہ پلٹ کے بعد ملک کے کئی دوسرے شہروں میں بھی بڑی سطح پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مونیوا میں مظاہرین کے خلاف پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر مونیوا میں ایک مظاہرین کے مارے جانے کے بارے میں غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ سیاسی قیدیوں کی آزاد انجمن اسسٹینس ایسوسی ایشن آف پولیٹکل پرجنرس کی تنظیم کے مطابق ، جمعہ تک 771 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی دوران ، جمعہ کے روز ، گولی لگنے سے کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے دو کو ربڑ کی گولیاں لگی تھیں
میانمار کے سفیر نے ، ملک کی فوج کی مخالفت کرتے ہوئے ، جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ کیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں