دنیا کی 10 فیصد سے بھی کم آبادی میں کورونا وائرس اینٹی باڈیز : ڈبلیو ایچ او - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

1 مارچ، 2021

دنیا کی 10 فیصد سے بھی کم آبادی میں کورونا وائرس اینٹی باڈیز : ڈبلیو ایچ او



 جنیوا :عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سینئر سائنسدان سومیا سوامیناتھ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کا اندازہ ہے کہ عالمی آبادی کے 10 فیصد سے بھی کم لوگوں میں کورونا وائرس اینٹی باڈیز تیار ہو ئی ہے ۔محترمہ سوامیناتھن نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں کہا  دنیا بھر میں 10 فیصد سے بھی کم لوگوں میں اس وائرس کے اینٹی باڈیز ہیں۔ یہاں تک کہ بہت کثرت آبادی والی شہری بستیوں میں 50 سے 60 فیصد آبادی کو وائرس کے رابطے میں آچکی ہے اور ان میں اینٹی باڈیز تیار ہو گئی ہے ، لیکن ہر جگہ ایسا نہیں ہے  ۔ اس انٹرویو کو ڈبلیو ایچ او کے آفیشل ٹویٹر پیج پر جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ  ہارڈ ایمیونٹی  حاصل کرنے کا واحد طریقہ ٹیکہ کاری ہے۔ محترمہ سوامیناتھن نے کہا کہ فی الحال منظور شدہ ویکسین کووڈ ۔19 سے شدید بیماری ، ہسپتال میں داخل ہونے اور موت سے بچانے کا کام کرتی ہے ۔ ہلکی بیماری اور اسمپٹومیٹک کورونا وائرس کے سلسلے میں ویکسین کے اثرات کا ابھی بھی مطالعہ کیا جارہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں