نئی دہلی : بیرون ملک میں خام تیل کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل کو عبور کرنے کے باوجود گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 14 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک نے رواں سال فروری میں یومیہ کی بنیاد پر 6.5 ملین بیرل خام تیل کی پیداوار میں کمی کی اطلاع کے بعد لندن برینٹ خام تیل کی قیمت اب بھی 69 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے۔
دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت فی الحال 91.17 روپےاور ڈیزل 81.47 روپے فی لٹر ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں کم و بیش ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں