سابق بی جے پی لیڈر یشونت سنہا ٹی ایم سی میں ہوئے شامل، اٹل حکومت میں تھے وزیر - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

13 مارچ، 2021

سابق بی جے پی لیڈر یشونت سنہا ٹی ایم سی میں ہوئے شامل، اٹل حکومت میں تھے وزیر


 کولکتہ: بی جے پی  کے سابق لیڈر یشونت سنہا  نے ہفتے کے روز ترنمول کانگریس  میں شمولیت اختیار کرلی۔ سنہا نے مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کے ٹی ایم سی بھون میں ترنمول کی رکنیت حاصل کی۔

اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزارت خزانہ اور خارجہ امور کی ذمہ داری سنبھالنے والے یشونت سنہا نے اس دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لوگ میرے فیصلے سے حیران رہ جائیں گے۔ میں پارٹی سیاست سے الگ ہوگیا تھا لیکن آج ہمارے ملک کا اقدار خطرے میں ہے  اور ان کی تعمیل نہیں کی جارہی ہے۔ جمہوریت کی طاقت ہمارے اداروں میں پنہاں ہے لیکن آج ہم کمزور ہوچکے ہیں۔ اس میں ملک کی عدلیہ بھی شامل ہے۔ سنہا نے کہا کہ حکومت کی من مانی کو روکنے کے لئے اب کوئی باقی نہیں بچا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں