پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 54لوگوں کی موت - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

9 مارچ، 2021

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 54لوگوں کی موت



 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 54افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ہزار 353نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اب تک جا ں بحق ہونے والوں کی تعداد 13ہزار281ہوگئی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 78 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 786 نئے ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہوگئی جن میں سے ایک ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 823 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

   


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں