کولکاتہ میں ریلوے کے مشرقی دفتر میں آگ، 9 لوگوں کی موت - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

9 مارچ، 2021

کولکاتہ میں ریلوے کے مشرقی دفتر میں آگ، 9 لوگوں کی موت


 کولکتہ،  مغربی بنگال کے کولکاتا میں اسٹرینڈ روڈ پر واقع مشرقی ریلوے کے دفتر کی 13 منزل پر آگ لگنے سے کم از کم 9 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

آگ لگنے کا واقعہ پیر کی شام 6 بجکر دس منٹ پر پیش آیا۔ مرنے والوں میں چار فائر بریگیڈ کے اہلکار، دو ریلوے کے ملازمین اور پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں۔

مشرقی ریلوے کے ایک ملازم نے بتایا کہ 13 ویں منزل پر اکاؤنٹنگ آفس ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے رات دس بجکر 15 منٹ پر واقعہ کا معائنہ کیا اور مرنے والوں کے کنبے کو دس دس لاکھ روپے اور کنبے کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔

س دوران وزیراعظم نریندر مودی نے مہلوکین کے کنبوں کو دو دو لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمیو کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


   


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں