گجرات : عائشہ کی خودکشی کے بعد حکومت محتاط ، اٹھایا یہ بڑا قدم - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

9 مارچ، 2021

گجرات : عائشہ کی خودکشی کے بعد حکومت محتاط ، اٹھایا یہ بڑا قدم


 احمد آباد:گجرات کے احمد آباد میں خود کا ویڈیو بناکر سابرمتی ریور فرنٹ پر خودکشی کرنے والی عائشہ کے کیس نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ سرکار نے کہا ہے کہ اب ریورفرنٹ پر سکیورٹی بڑھائی جائے گی ۔ سرکار نے تین سطحی سیکورٹی کا حکم دیا ہے ۔ اب اسپیڈ بوٹ بھی ندی میں گشت کرے گی ۔ پولیس نے 50 سے زیادہ اسکوٹر اور دو گولف کارٹ میں گشت کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس میں خواتین پولیس کو بھی شامل کیا جائے گا ۔

علاوہ ازیں یوم خواتین کے موقع پر یہ بھی اعلان کیا گیا کہ مرکزی حکومت کے محفوظ شہر پروجیکٹ کے تحت خواتین کے تحفظ کیلئے ایک گرانٹ مختص کیا جائے گا ۔ اس پروجیکٹ میں کل آٹھ شہر شامل کئے گئے ہیں ، جس میں سے ایک احمد آباد بھی ہے ۔ شہر کے دو سیکٹر جے سی پی ، 10 سے زیادہ ڈی سی پی اور 15 سے زیادہ اے سی پی کو پورے پروجیکٹ کیلئے الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں

چھیڑ چھاڑ کے واقعات کو روکنے کیلئے 40 سے زیادہ دو پہیہ گاڑیوں کی خریداری کی گئی ہے ۔ کنکریا میں استعمال کئے جانے والی گاڑیوں کی طرح ہی گشت بھی کی جائے گی ۔ ریور فرنٹ پر دو اسپیڈ بوٹ بھی تعینات کئے جائیں گے ، جہاں زیادہ نوجوان لڑکیاں گھومتی ہیں اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات بڑھ رہے ہیں ۔علاوہ ازیں بس اسٹینڈ ، رکشہ اسٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر بھی زیادہ تعداد میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ لگائے جائیں گے ۔ ایک خاص کنٹرول روم اور مقامی پولیس کے ذریعہ نگرانی کے ساتھ ساتھ سائبر کرائم میں ایک خاص خاتون ٹیم بھی ہوگی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں