سعودیہ عرب نے عالمی وبا کورونا پابندیاں آج سےختم کرنے کا فیصلہ کیا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 مارچ، 2021

سعودیہ عرب نے عالمی وبا کورونا پابندیاں آج سےختم کرنے کا فیصلہ کیا

 


جدہ:سعودی عرب عالمی وبا کورونا سے جڑی متعدد  (آج)اتوار سے ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔

سعودی عرب کے سر کاری میڈیا کے مطابق سینما گھروں، ہوٹلوں اندر کھانوں سمیت تفریحی سرگرمیوں اور تقاریب پر عائد پابندیاں بھی اٹھائی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام سماجی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ20 افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق کاروباری ملاقاتوں اور شادی کی تقاریب سمیت کچھ سرگرمیوں پرپابندی برقرار رہےگی۔ریسٹورنٹس اور  قہوہ خانو ں میں ٹیبل سروس بحال کی جا رہی ہےجبکہ سنیما،جم اور سپورٹس سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے تنبیہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگلے مرحلے میں ماسک اور سماجی فاصلے جیسی  پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے چھاپے بڑھا دیے جائیں گے۔


   


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں