بالی وڈ ڈیسک:بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے ۔ اس بات کی جانکاری انہوں نے خود سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر دی ہے ۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا : میں مسلسل آپ سبھی کی تشویشات اور اچھے پیغامات پڑھ رہی تھی ، میری کورونا جانچ رپورٹ منفی آئی ہے ، میں نے اپنے ڈاکٹروں سے بات کی ہے ، میں آج سے کام پر واپس آگئی ہوں ، نیک خواہشات کیلئے آپ کا شکریہ ، میں اپنی دیکھ بھال کررہی ہوں اور محفوظ رہ رہی ہیں ، آپ براہ کرام ایسا ہی اپنا ساتھ دیتے رہیں ۔ آپ سبھی کو پیار ۔
بتادیں کہ کچھ دن پہلے ہی اداکار رنبیر کپور اور ڈٓائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی میں کورونا وائرس کی علامات کی تصدیق ہوئی تھی ۔ جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد سنجے نے خود کو کوارنٹائن کرلیا تھا ۔ وہ اپنی اگلی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی شوٹنگ میں مصروف تھے ۔ یہ خبر آنے کے بعد فلم اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی خود کو کوارنٹائن کرلیا تھا ، لیکن اب عالیہ کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد وہ کام پر واپس لوٹ چکی ہیں ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے یوم پیدائش کا جشن منایا تھا ، جس میں عالیہ بھٹ بھی نظر آئی تھیں ۔ اسی موقع پر فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا ۔ ٹیزر میں عالیہ بھٹ کے کریئر کا اب تک کا سب سے دمدار روپ فینس کو دیکھنے کو ملا ۔ ایک منٹ 30 سکینڈ کا ٹیزر ایک ایسی چھاپ چھوڑتا ہے ، جس کو دیکھ کر ہرکوئی عالیہ بھٹ کی تعریف کررہا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں