نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل (آر آر) ہسپتال میں کورونا کی ویکسین لگوائی۔ ویکسین لگوانے کے بعد مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کرکے خود اس کی معلومات دی۔ انہوں نے ویکسین لگواتے ہوئے اپنی فوٹو بھی شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج آر آر ہسپتال میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔ اس ٹیکہ لگانے کی مہم سے ملک کو کورونا سے پاک بنانے کا عزم مضبوط ہوا۔ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے اور اسے لگوانے کا عمل بھی آسان ہے۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں ا نہوں نے لکھا کہ میں ملک کے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو سلا م کرتا ہوں جنہوں نے بہت کم وقت میں ویکسین تیار کرلی ہے۔ میں ٹیکہ لگانے کے لئے آر آر ہسپتال کے طبی عملہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں تمام اہل لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کی درخواست کرتا ہوں جس سے ملک کورونا سے پاک ہوسکے۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ یکم مارچ سے کورونا ٹیکہ لگانے کی دوسری مہم چل رہی ہے۔ اس مہم میں 60برس سے زیادہ عمر اور بیماری سے متاثر 45برس کی عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں