اترا کھنڈ: وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے گورنر کو سونپا استعفیٰ، دھن سنگھ راوت ہوسکتے ہیں نئے سی ایم - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

9 مارچ، 2021

اترا کھنڈ: وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت نے گورنر کو سونپا استعفیٰ، دھن سنگھ راوت ہوسکتے ہیں نئے سی ایم

 
دہرادون: اتراکھنڈ میں قیادت میں تبدیلی کی قیاس
 کے درمیان وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے راج بھون میں گورنر بے بی  رانی موریہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ وہیں ، سی ایم راوت بھی اپنا اقتدار پورا نہیں کرسکے۔ وزیر اعلیٰ نے 4 سال پورے ہونے سے  ٹھیک قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رتائع کے مطابق ، ریاستی حکومت کے وزیر دھن سنگھ راوت چیف منسٹر تریویندر سنگھ راوت کے ایک مضبوط متبادل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔بتایا جارہا ہے   بی جے پی لیڈر دھن سنگھ راوت دہرادون پہنچ گئے ہیں۔  انہیں لانے کے لئے آنا- فانا میں ہیلی کاپٹر کو بھیجا گیا۔ سری نگر سے دہرادون آنے کے بعد دھن سنگھ راوت سیدھے وزیر اعلیٰ ترویندر سنگھ راوت  سے ملنے کے لئے سی ایم کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ اتراکھنڈ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر مدن کوشک بھی موجود ہیں۔اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ممبران اجے بھٹ اور انل بلونی کو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے مضبوط دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا  ہے۔ ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق ، پارٹی کمان خطے سے ایک  نائب وزیر اعلی ٰکا تقرر بھی کرسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشکر سنگھ دھیمہ کو نائب وزیر اعلی ٰبنایا جاسکتا  ہے ۔ وہیں دوسری جانب ، وزیر اعلیٰ راوت نے پیر کو دہلی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی۔  بی جے پی کے قومی نائب صدر اور چھتیس گڑھ  کے  سابق چیف منسٹررمن سنگھ  اور پارٹی معالوں کے  اتراکھنڈ کے  انچارج ، دشینت کمار سنگھ کچھ دن پہلے اچانک ہی دہرادون پہنچے اور انہوں نے ایک  کورگروپ میٹنگ کی۔  اس   میٹنگ کے بعد  سے ہی راوت کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ اسی درمیان وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت آج شام کچھ بڑے اعلانات کرسکتے ہیں۔

 بتادیں کہ اتراکھنڈ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی منا سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حالیہ پیشرفتوں پر پارٹی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ انہوں نے دہلی میں پارٹی کے سربراہ سمیت متعدد سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہیں پارٹی سربراہ کا فون  آیاہے ۔ بی جے پی کے ایم ایل اے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ  منگل کو ایک پریس کانفرنس کریں گے اور سب کو اپنی اگلی کارروائی بتائیں گے۔ بی جے پی کے تمام 57 ممبران اسمبلی چیف منسٹر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت میں جاری بحران کے درمیان آج صبح تک کہا جا رہا تھا کہ موجودہ وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت کو کرسی نہیں چھوڑنی پڑے گی، لیکن پل پل بدلتے سیاسی حالات کے درمیان دوپہر بعد وزیر اعلی راوت کے گورنر سے ملنے کے بعد استعفی دینے کی باتیں سامنے آنے لگیں۔ اس کے ساتھ ہی دھن سنگھ راوت کے وزیر اعلی بننے اور پشکر دھامی کو نائب وزیر اعلی کے عہدے پر بٹھانے کی قیاس آرائیاں بھی سیاسی گلیاروں میں تیرنے لگی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں