
کراچی: شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نسبت طے پانے کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہین آفریدی کا رشتہ شاہد آفریدی کی بڑی سے چھوٹی صاحبزادی کے ساتھ طے پایا ہے۔ شاہین آفریدی کے خاندان نے اس رشتے کی تصدیق کردی ہے تاہم شاہد آفریدی کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
دو سٹار کرکٹرز کے درمیان رشتے داری ہونے پر پاکستانیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ دونوں خاندانوں کیلئے تہنیتی پیغام لکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس موضوع پر اتنی بات کی جا رہی ہے کہ اس سے متعلق تین ہیش ٹیگز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز بن گئے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں سوشل میڈیا پر ’شاہد آفریدی، شاہین آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کے نام سے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں