
ٹوکیو: جاپان نے چین کو اپنے شہریوں کی گدا(مقعد )سے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے نہ لینے کا مطالبہ کر دیا۔برطانوی
نشریاتی ادارے کے مطابق چین میں داخل ہونے والے غیرملکیوں کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے جاتے ہیں۔ پہلے یہ نمونے گلے اور ناک وغیرہ سے لیے جاتے تھے تاہم اب چین میں گدا (مقعد ) سے بھی نمونے لیے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ چینی سائنسدانوں کی ایک تحقیق ہے جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ گدا سے لیے گئے نمونے سے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج گلے اور ناک وغیرہ سے لیے گئے نمونوں کی نسبت کہیں زیادہ بہتر اور حتمی ہوتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں