پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور ساتھی کی ہوئی موت ، اے کے 47 سے کی تھی فائرنگ، لگی تھیں 20گولیاں،مو، پنجاب حکومت نے کل ہی واپس لی تھی سکیورٹی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

29 مئی، 2022

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور ساتھی کی ہوئی موت ، اے کے 47 سے کی تھی فائرنگ، لگی تھیں 20گولیاں،مو، پنجاب حکومت نے کل ہی واپس لی تھی سکیورٹی

مانسا: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے بارے میں اس وقت کی بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سدھو موسےمانسا: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے بارے میں اس وقت کی بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سدھو موسے والا کی فائرنگ سے موت ہو گئی ہے۔ کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے سدھو موسے والا پر فائرنگ کردی، جس کے بعد سدھو موسے والا کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ موسے والا کے ایک اور ساتھی کی موت ہو گئی ہے ، قتل کے بعد پنجاب حکومت پر سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ ایک روز قبل بھگونت مان حکومت نے موسے والا سمیت 424 افراد سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی تھی۔

یہ حملہ گاؤں جواہر کے قریب ہوا

موصولہ اطلاعات کے مطابق سدھو موسی والا پر یہ حملہ جواہرکے  گاؤں کے  قریب ہوا۔ گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والے سدھو موسے والا کو فوری طور پر مانسا کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

 ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس واقعہ کے دوران حملہ آوروں نے تقریبا 30 سے 35 رانڈ فائر کیے جس میں سدھو کو لگ بھگ 20 گولیاں لگیں۔ ایس ایس پی مانسا نے سدھو کی موت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ سدھو موسے والا اپنے دوستوں کے ہمراہ جواہرکے ماتا رانی چوک میں تھار پر اپنے گاؤں موسی جا رہے تھے کہ اچانک کالے رنگ کی کار میں آئے نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس پر سدھو موسے والا کے بازو اور سینے میں کئی گولیاں لگیں۔ اس موقع پر تھارمیں موجود گروندر سنگھ ولد بلدیو سنگھ اور گرپریت سنگھ ولد لال سنگھ ساکن موسی بھی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز ہی سکیورٹی واپس لے لی تھی

سدھو کی موت کے بعد پنجاب کے لوگوں اور ان کے چاہنے والوں کی آنکھیں نم ہو گئی ہیں۔ بتادیں کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز سدھو موسی والا کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی جس کے بعد آج یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ سدھو موسے والا نے مانسا سے کانگرس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اور انہیں AAP امیدوار وجے سنگلا نے 63,000 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔ وجے سنگلا کو حال ہی میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بدعنوانی کے الزام میں برطرف کیا تھا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں