چین میں سیلاب نے مچائی تباہی، جیانگ شی صوبے میں مکانات اور فصلیں تباہ، 5 لاکھ افراد ہوئے متاثر - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

23 جون، 2022

چین میں سیلاب نے مچائی تباہی، جیانگ شی صوبے میں مکانات اور فصلیں تباہ، 5 لاکھ افراد ہوئے متاثر

بیجنگ: چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باعث لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ جیانگ شی صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 5 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ 43 ہزار 300 ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ فی الحال تو بارش تھم گئی ہے لیکن محکمہ موسمیات نے اس صوبے میں دوبارہ بارش کی وارننگ دی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے براہ راست نقصان کا تخمینہ اب تک 7  کروڑ  ڈالر لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی، بدھ کو پانی کی سطح میں اضافے کا خطرہ  ہے کیونکہ مانسون دریائے یانگسی کے طاس کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہائیڈرولوجیکل اسٹیشنوں نے پانی کی سطح کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔


محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق  آنے والے 4 دنوں میں  چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ جھیل کے پانی کی سطحبلند ہوتی رہے گی۔ پانی کی سطح خطرے کی سطح سے 0.4 میٹر  تک بڑھ سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جیانگ شی کے بہت سے علاقے پانی جمع ہونے اور ارضیاتی آفات کا شکار ہیں۔ دوسری طرف، جیانگ شی کے مرکزی علاقے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، شہری اور دیہی آبی ذخائر اور ارضیاتی آفات کا شکار ہیں۔ حکام نے موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ سطحی نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقے سے اب تک 83 ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ مستقبل میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سیلاب سے صوبے کو تقریبا 400 ملین ڈالر کا معاشی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ علاقے سے اب تک تقریبا 83,000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق 28 مئی سے آنے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے 80 صوبوں میں تباہی مچا دی ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں