بیجنگ میں ایک ماہ بعد کورونا پابندیوں میں نرمی، بیشترریستوران کھلے - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

6 جون، 2022

بیجنگ میں ایک ماہ بعد کورونا پابندیوں میں نرمی، بیشترریستوران کھلے


بیجنگ
: حکام نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے کیسز میں کمی آنے  کے بعد وبا سے متعلق کچھ مزید پابندیوں میں نرمی کر دی اور تقریبا ایک ماہ بعد چینی دارالحکومت بیجنگ میں زیادہ تر ریستوران دوبارہ کھل گئے۔ عجائب گھروں، سینما گھروں اور جم کو 75 فیصد صلاحیت تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور اب وہ لوگوں کے گھروں تک سامان کو پہنچا سکتے ہیں۔سکول پہلے جزوی طور پر کھولے گئے تھے لیکن اب 13 جون سے سکول پوری صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔

 انفیکشن کی تعداد میں اضافے کے بعد حکام کو عمارتوں اور احاطے کو بند کرنا پڑا تھا اور شہر میں چھ ہفتوں کے دوران تقریبا 1,800 انفیکشن کے معاملے  رپورٹ ہوئے تھے۔ اتوار کو نئے کیسز کی تعداد چھ رہ گئی ہے۔شنگھائی شہر میں وبا کی وجہ سے تقریبا دو ماہ تک پابندیاں نافذ رہیں۔

 گزشتہ ہفتے شہر میں کچھ پابندیاں ہٹا دی گئی تھیں لیکن ریستوران بند رہے۔ بیجنگ اور شنگھائی دونوں میں، لوگوں کو سب وے یا دفاتر، شاپنگ مالز یا دیگر عوامی مقامات پر داخل ہونے سے پہلے گزشتہ 72 گھنٹوں میں کووڈ کے لیے منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانی ہو گی۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں