ایک پالتو بلی اپنی مالکن کے ساتھ زوم پر لگاتی تھی گریجویشن کی کلاس، امریکی کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر کے پوری دنیا کو کیا حیران - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

6 جون، 2022

ایک پالتو بلی اپنی مالکن کے ساتھ زوم پر لگاتی تھی گریجویشن کی کلاس، امریکی کالج سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر کے پوری دنیا کو کیا حیران

لاس اینجلس: اب تک لوگوں نے ان طالب علموں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی ہوں گی جنہوں نے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہو گا۔ لیکن ایک بلی نے امریکی کالج سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ایک طالب علم نے گریجویشن مکمل کرنے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو اب سب کی توجہ کا مرکز بنی ہے۔

فوکس7 کے مطابق، بلی کی مالک فرانسسا بورڈیئر نے حال ہی میں آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے 'گریجویشن' کی ہے۔ تاہم، یہ ڈگری حاصل کرنے میں وہ اکیلی نہیں تھی، کیونکہ سوکی نام کی اس کی پالتو بلی بھی اس کے ساتھ ہر روز آن لائن کلاسز میں شامل ہوتی تھی۔ 

وہ بھی اب یونیورسٹی سے 'گریجویشن' کر چکی ہے۔ تیزی سے وائرل ہونے والی یہ تصویر ان دنوں انٹرنیٹ پر سرخیوں میں ہے، تصویر میں ایک بلی گریجویشن گاؤن اور ٹوپی پہنے نظر آرہی ہے۔ اس پالتو بلی نے حال ہی میں امریکہ میں اپنی 'گریجویشن' مکمل کی ہے جس کی ہر طرف چرچا ہے۔ 

بلی کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ بلی ہر روز زوم پر ہر کلاس میں آتی تھی لیکن اکیلی نہیں بلکہ اپنی مالکن کے ساتھ۔ اس بات کا انکشاف بلی کی مالک فرانسسا بورڈیئر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا ہے۔ فرانسیسا کا کہنا تھا کہ 'میں جب بھی زوم لیکچرز میں جاتی تھی، میری بلی ہمیشہ اسے سننا چاہتی تھی اور وہ ہمیشہ میرے لیپ ٹاپ کے پاس بیٹھتی تھی۔' اس نے کہایہ میری سپیل گریجویٹ ہے۔'سوشل میڈیا صارفین نے فرانسیسا کی تصاویر دیکھ کر اظہار خیال کیا۔ اس کی اپنی بلی  کے ساتھ محبت، جو دیکھنے میں بھی بہت پیاری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرانسسا نے ہیٹ اور گاؤن میں اپنی اور سوکی کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں بلی (سوکی)بھی گاؤن اور ٹوپی پہنے نظر آرہی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے فرانسسا نے لکھاہاں، میری بلی نے میرے ساتھ زوم کے تمام لیکچرز میں شرکت کی تھی۔اس لیے ہم دونوں نے آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس سے ایک ساتھ گریجویشن کیاہے۔فرانسیسا کے مطابق ان کی پالتو بلی سوکی اور وہ اکثر اوقات ان کے اپارٹمنٹ میں رہیں اور اس طرح وہ ہمیشہ ساتھ رہتی تھیں۔ اب ان کی یہ تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

یہ انوکھی تصویر اب انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین طرح طرح کے کمینٹ کر رہے ہیں۔ تصویر دیکھ کر صارفین بلی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ ایسے میں لوگوں نے اپنے تبصرے بھی کیے، ایک صارف نے لکھا کہ 'میں نے آج تک  اس سے زیادہ پیاری اور اصلی کوئی چیز نہیں دیکھی، آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں