بنگلادیش: کوچنگ سینٹر کے طلباء اوراساتذہ کو لے جا رہی منی بس -ٹرین کی ٹکر میں 11لوگوں کی موت، 5زخمی ہوگئے - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

30 جولائی، 2022

بنگلادیش: کوچنگ سینٹر کے طلباء اوراساتذہ کو لے جا رہی منی بس -ٹرین کی ٹکر میں 11لوگوں کی موت، 5زخمی ہوگئے

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے ضلع چٹاگانگ میں چوکیدار  کے بغیر ریلوے کراسنگ پر ایک منی بس اور  ٹرین کی ٹکرمیں سات طالب علموں سمیت کم از کم 11  لوگوں کی موت ہو گئی  اور 5 زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی۔ روزنامہ ڈھاکہ ٹربیون کی خبر کے مطابق، یہ واقعہ جمعہ کے روز میرسرائی اپزہ میں پیش آیا، جب ایک کوچنگ سینٹر کے طلبا اور اساتذہ کو لے جارہی ایک منی بس ڈھاکہ جانے والی پروواتی ایکسپریس ٹرین سے ٹکرا گئی۔

میرسرائی پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج (او سی) کبیر حسین نے بتایا کہ حادثے میں مرنے  والے 11 لوگوں میں سے سات تقریبا ہم عمر کے طالب علم تھے، جب کہ باقی چار اساتذہ تھے۔ کبیر حسین نے کہا مائیکرو بس پروواتی ایکسپریس ٹرین  کافی دور تک  ریلوے ٹریک پر  گھسیٹتا لے گئی۔ 

اس واقعے میں بس میں سوار 11 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ چٹاگانگ ڈویژنل آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر انیس الرحمان نے بتایا کہ مرنے  والوں کی لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کی گئیں اور بعد میں شام کو ان کے لواحقین  کو سونپ دی گئیں۔ زخمیوں کو چٹاگانگ میڈیکل کالج اور ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں