مالیرکوٹلہ: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی دہلی کے زیر اہتمام اقلیتی امور کی وزارت کے تعاون سے 15 روزہ جوتا سازی ورکشاپ کا چوتھا ایڈیشن ہفتہ کو یہاں محلہ موچیاں(کیلون گیٹ)میں منعقد ہوا۔ تقریب مالیرکوٹلہ حلقہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر محمد جمیل الرحمان اور میڈم فریال رحمان نے کی منعقد کی۔
انہوں نے کاریگروں کی طرف سے نئے ڈیزائن میں تیار کئے گئے جوتوں کو دیکھا یا اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس سے دیگر ریاستوں میں پہچان بڑھے گی اور روزگار اور کاروبار کو بھی وسعت ملے گی۔ اس موقع پر ڈیزائنر تانیا ڈیزائنر اور کوآرڈینیٹر اسامہ خورشید اور کوآرڈینیٹر مس ڈولی کمار نے بتایا کہ مالیرکوٹلہ کے کاریگر عمدہ کاریگری جانتے ہیں لیکن ہم
نے کچھ نئے ڈیزائنوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جن پر کاریگروں نے مختلف ڈیزائنوں میں جوتوں پر کڑھائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیرکوٹلہ کے کاریگروں کے تیار کردہ نمونے دہلی میں منعقد ہونے والے میلوں میں رکھے جائیں گے اور موصول ہونے والے آرڈرز کو مالیرکوٹلہ کے کاریگر تیار کرکے بھیجیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد جمیل الرحمن اور میڈم فریال رحمان نے تنظیم کے زیر اہتمام ورکشاپ میں حصہ لینے والے دستکاروں کو نقد رقم اور سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں