مالیرکوٹلہ میں عام آدمی پارٹی کے کونسلرمحمد اکبربھولی کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ماری گولی، ہوئی موت - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

31 جولائی، 2022

مالیرکوٹلہ میں عام آدمی پارٹی کے کونسلرمحمد اکبربھولی کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ماری گولی، ہوئی موت


مالیرکوٹلہ :ظہور/شہاب الدین : مالیرکوٹلہ کے وارڈ نمبر 18 سے عام آدمی پارٹی کے کونسلر محمد اکبر بھولی کو موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ صبح لدھیانہ روڈ پر اپنی زمین میں  سیر کر رہے تھے۔ اسے فوری طور پر سرکاری ہسپتال مالیرکوٹلہ لے جایا گیا جہاں  اس کی موت ہو گئی۔ 

حملہ آور واردات کو انجام دینے کے بعد موقع سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ناکہ بندی کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ سال پہلے اکبر کے بڑے بھائی محمد انور رانی محل پیلس کا بھی گولی مار کرقتل کیا گیا تھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں