پاکستان : صوبہ بلوچستان میں تربت فٹبال اسٹیڈیم کے باہرہوئے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکارسیمت 3 لوگ زخمی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

31 جولائی، 2022

پاکستان : صوبہ بلوچستان میں تربت فٹبال اسٹیڈیم کے باہرہوئے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکارسیمت 3 لوگ زخمی

پشاور: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ہوئے  بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم تین لوگ زخمی ہوگئے۔ صوبہ کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر تربت اسٹیڈیم کے باہر ہفتہ کو دھماکہ اس وقت ہوا جب فٹ بال کا میچ کھیلا جا رہا  تھا۔

ڈان اخبار کے مطابق اس میچ کا اہتمام پاکستان کی پیرا ملٹری فرنٹیئر کور، ساؤتھ نے کیا تھا، جو بلوچستان اور خیبر پختونخوا صوبوں میں خدمات انجام دیتی ہے۔حکام نے بتایا کہ میچ میں حصہ لینے والے کسی بھی کھلاڑی کو چوٹ نہیں آئی۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ میچ کے دوران ایک بم پھٹا اور خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد تماشائیوں کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔ داخلی دروازے پر ڈیوٹی پرتعینات پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں