معلومات کے مطابق موہالی کے پولس انسپکٹر کو وکرم نامی شخص کی طرف سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے اور اس نے خود کو گینگسٹر گولڈی برار سے متعلق بتایا ہے۔ اس نے انسپکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس دوران ایک ویڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں اسے دھمکی دینے والا شخص کہہ رہاہے کہ اس کی سپاری لے لی گئی ہے، 4 کا کام پہلے ہو چکا ہے، اب تمہارا بھی ہو جائے گا۔
اس دوران انسپکٹر نے دھمکی دینے والے شخص کو بڑی بہادری سے جواب دیا کہ جب دل کرے آ جانا، میں تو پہلے ہی کفن باندھ کر رہتا ہوں دوسری جانب گینگسٹر گولڈی برار سے متعلق شخص نے آگے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پھر کوئی بات نہیں، ت پھر آپ کو کفن پہنا ہی دیں گے ۔
غور طلب ہے کہ جب سے سدھو موسے والا کاقتل ہوا ہے اس کے بعد سے گینگسٹروں کے نام پر آنے والی دھمکی بھرے کالزکا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اگرچہ پولیس نے یہ واضح کیا ہے کہ 90 فیصد فون جعلی ہیں، اس کے باوجود پولیس نے اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں