ممبئی: شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو جنوبی ممبئی میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں داخل ہونے سے پہلے کہا کہ وہ نہ جھکیں گے اور نہ ہی پارٹی چھوڑیں گے۔ منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کے سلسلے میں ای ڈی کی ٹیم نے اتوار کو راوت کے گھر پر چھاپہ مارا۔ راوت کو بھانڈوپ میں واقع ان کے گھر سے ای ڈی آفس لے جایا گیا، جس کے باہر انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’وہ (ای ڈی) مجھے گرفتار کرنے جا رہے ہیں، میں گرفتار ہونے جارہا ہوں، انہوں نے کہامیں نہ جھکوں گا۔'نہ ہی شیوسینا پارٹی چھوڑوں گا
ای ڈی نے راوت کے خلاف کئی سمن جاری کرنے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔ آخری سمن 27 جولائی کو بھیجا گیا تھا۔ راوت کو ای ڈی نے ممبئی میں ایک 'چال' کی دوبارہ ترقی اور ان کی اہلیہ اور دیگر 'ساتھیوں' کے ملوث والے لین دین میں مبینہ بے ضابطگیوں سے وابستہ منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ ای ڈی کے افسران سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ اتوار کی صبح 7 بجے راوت کے گھر پہنچے اور چھاپے ماری شروع کی ۔ سات گھنٹے پوچھ گچھ کے، بعد ای ڈی نے راوت کو رات12.30بجےحراست میں لےلیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں