پنجاب میں ہرخاندان کوماہانہ ملےگی300یونٹ بجلی مفت ، عام آدمی پارٹی نے پورا کیا وعدہ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

1 جولائی، 2022

پنجاب میں ہرخاندان کوماہانہ ملےگی300یونٹ بجلی مفت ، عام آدمی پارٹی نے پورا کیا وعدہ

  چنڈی گڑھ :پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے لوگوں کو دی گئی ضمانت کو پورا کر رہی ہے کیونکہ جمعہ سے ہر خاندان کو ہر ماہ 300 یونٹ فری بجلی ملے گی۔ آپ  حکومت نے پہلے 1 جولائی سے ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔

بھگونت مان نے کہا کہ پچھلی حکومتیں انتخابات میں وعدے کرتی تھیں وعدوں کو پورا کرنے  میں پانچ سال گزر جاتے تھے لیکن ہماری حکومت نے پنجاب کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ آج ہم پنجابیوں کو دی گئی ایک اور گارنٹی پوری کرنے جا رہے ہیں۔ آج سے پنجاب میں ہر خاندان کو ماہانہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی دینا عام آدمی پارٹی کے 2022 کے پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں میں سے ایک تھا۔

 'آپ' لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ لوگوں کو مفت بجلی فراہم کرنے والی دہلی کے بعد پنجاب دوسری ریاست بن گئی ہے۔ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پنجاب دہلی کے بعد دوسری ریاست بن گیا ہے جہاں لائف لائن بجلی مفت ملتی ہے۔ 'کیجریوال دی پہلی(پہلی)گارنٹی' پنجابیوں کے لیے ایک حقیقت بن گئی۔

وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے 27 جون کو' آپ' حکومت کا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے سے ریاستی خزانے پر 1,800 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 'آپ' حکومت پنجاب کے عوام کو دی گئی اپنی پہلی گارنٹی کو پورا کر رہی ہے جو کہ یکم جولائی سے پنجاب کے تمام شہریوں کو ماہانہ 300 یونٹ گھریلو بجلی کی فراہمی مفت فراہم کر رہی ہے۔

چیمہ نے کہا کہ اس سے پنجابیوں کو بڑی راحت ملے گی، جو بجلی کے بے تحاشا بلوں کی زد میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت نے پہلے ہی فضول خرچی کو کم کرکے اور اپنے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرکے اس اسکیم کو فنانس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں