غریب نواز نے آن لائن گیم میں جیتے ایک کروڑ روپے تودوست بنے دشمن، اغوا کے بعد باپ سے پھیرورتی کے مانگے 15لاکھ روپے - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

12 اگست، 2022

غریب نواز نے آن لائن گیم میں جیتے ایک کروڑ روپے تودوست بنے دشمن، اغوا کے بعد باپ سے پھیرورتی کے مانگے 15لاکھ روپے


 نئی دہلی: کرناٹک کے ایک شخص غریب نواز کو آن لائن گیم میں ایک کروڑ روپے  جیتنا  پڑھ گیا  مہنگا۔ جب   غریب نواز کے دوستوں کو پتا چلا کہ اس نے ایک کروڑ روپے کا انعام  جیتا ہے تو انہوں  نے لالچ میں آکر ایسا قدم اٹھایا کہ اس کی جان  خطرے میں پڑھ گئی ۔

 ہبلی میں غریب نواز نامی نوجوان نے آن لائن گیم میں ایک کروڑ روپے کی رقم جیت لی تھی۔ جب اس کے دوستوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اسے اغوا کر لیا۔ اغوا کاروں نے غریب نواز کے والد کو فون کیا اور ان سے ایک کروڑ روپے پھیروتی کا  مانگا۔ نواز کے والد نے ایک کروڑ دینے سے انکار کیا تو اغوا کاروں نے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔اغوا کاروں نے  پیسے ادا نہ کرنے پر غریب نواز کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

 غریب نواز کے والد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو  دے دی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ غریب نواز کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ہبلی دھارواڑ پولیس کمشنر لابھورام کی قیادت میں  غریب نواز کے دوستوں کو گرفتار کیا گیا اور نواز کو ان کے قبضے سے آزاد کرایا گیا۔ اغوا کرنے والے  ملزمان کے نام محمد عارف، عمران، عبدالکریم، حسین صاب، عمران ایم، توفیق اور محمد رزاق شامل ہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں