کابل: افغانستان میں طالبان نے اپنی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ طالبان نے گزشتہ سال 15 اگست کو کابل پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے نتیجے میں امریکی حمایت یافتہ شہری حکومت کے خاتمے اور بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہو گیا تھا۔
اس کے بعد سے افغان آبادی کو گہرے معاشی، انسانی اور سلامتی کے بحران کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے جب کہ طالبان کی تحریک ملک میں انسانی حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں