15اگست سالگرہ کے موقع پرخاص
ممبئی:بالی ووڈ میں راکھی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں اپنی رومانوی اور جذباتی اداکاری سے ناظرین کو دیوانہ بنا یا راکھی کا حقیقی نام راکھی مجمدار تھا ان کی پیدائش 15 اگست 1947 کو مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے راناگھاٹ میں ہوئی تھی۔
انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1967 میں بنگلہ فلم ودھوورن سے کیا تھا۔
اسی دوران ان کی ملاقات ہدایت کار سنیل دت سے ہوئی جنہوں نے ان کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی نئی فلم ریشما اور شیرا میں کام کرنے کی انہیں تجویز پیش کی جسے انہوں نے خوشی خوشی قبول کر لیا حالانکہ فلم کی تخلیق میں تلخی ہونے کی وجہ سے ان کی فلم جیون مرتیو پہلے ریلیز ہو گئی۔
راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم جیون مرتیو میں ان کے ساتھ ہیرو دھرمیندر تھے۔خاندانی پس منظر پر بنی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور ان پر فلمایا یہ نغمہ جھلمل ستاروں کا آنگن ہوگا سامعین آج بھی شوق سے سنتے ہیں۔
فلم اور نغموں کی کامیابی کے بعد راکھی بطور اداکارہ پہچان بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں