سنگاپور میں ہندوستانی نژاد شخص کی جیل کی سزا میں4 ماہ کی توسیع کی گئی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

11 اگست، 2022

سنگاپور میں ہندوستانی نژاد شخص کی جیل کی سزا میں4 ماہ کی توسیع کی گئی

سنگاپور: سنگاپور میں ایک غیر ہنر مند کارکن کو 'فورکلفٹ' چلانے کی اجازت دینے پر ہندوستانی نژاد سپروائزر کی سزا پراسیکیوشن کی اپیل کے بعد چار ماہ کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔ یہ اطلاع میڈیا میں شائع خبروں میں دی گئی ہے۔ 'سٹریٹ ٹائمز' اخبار کی خبر کے مطابق، 2019 میں، کے چو میرین میں سپروائزر کے طور پر کام کرنے والے ییدوکا مالی نائیڈو نے ایک غیر ہنر مند مزدور شانموگم سیواراسو کو ایک شپ یارڈ میں 'فور ک لفٹ' چلانے کی اجازت دی جس کے بریک خراب تھے۔

اس دوران شیواراسو نے 'فورک لفٹ' کی رفتار بڑھا دی جس کی وجہ سے یہ گر کر تباہ ہو گئی اور اس حادثے میں بنگلہ دیشی نژاد 30 سالہ مزدور کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ قریب کھڑا ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ نائیڈو کو اس بات کا علم تھا کہ شیواراسو کے پاس 'فورک لفٹ' چلانے کی تربیت نہیں تھی، اس کے باوجود اس نے انہیں کئی مواقع پر فورک لفٹ چلانے کے لیے کہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شیواراسو کو مناسب تربیت کے بغیر 'فورک لفٹ' چلانے کا قصوروار پایا گیا اور اسے 11 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ نائیڈو کو غفلت برتنے پر سات ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ بدھ کو جسٹس ونسنٹ ہونگ نے کہا کہ ضلع جج کی طرف سے نائیڈو کو سنائی گئی سزا کافی نہیں ہے اور انہوںنے سزا میں چار ماہ کی توسیع کر دی۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں