گڑگاؤں میں رہنے والے ایک اسکرین رائٹر امن (29) 2013 سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھے۔ اس کے والدین گردہ عطیہ نہیں کر سکتے تھے، جس کے بعد اس کی بہن چندرا گروور (38) نے اپنے کی جان بچانے کے لئے اپنا گردہ رکھشا بندھن پر تحفہ کی شکل میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا امن بترا کی بہن اپنے شوہر کے ساتھ نیوزی لینڈ میں رہتی ہیں۔
جہاں ہندوستان بھر میں بہت سے خاندان رکشا بندھن، بھائی بہن کے تہوار کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو اس پوتر تہوار پر امن بترا اور ان کی بہن چندا گروور نیبھائی اور بہن کے پوتر رشتے کی ایک نئی داستان لکھ دی ہے۔ چندا گروور نے بتایا کہ وہ 9 سال سے اپنے بھائی کو گردہ لینے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
گروور نے آکلینڈ سے فون پر کہا، اس سال فروری میں، میں نے انہیں کسی نہ کسی طرح اس کام کے لئے منا ہی لیا ہمیں یہ کرنا ہوگا، کیونکہ اگر وہ اتنی پریشانی سے گزر رہے ہیں تو میں کبھی خوش نہیں ہوں گی۔ آخرکار وہ راضی ہو گیا اور میں نے امن بھائی کو رکھشا بندھن پر اپنا گردہ عطیہ کر دیا۔اور میں نے رکھشا بندھن پر بھائی اور بہن کے اصل پیار کی خوشی حاصل کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں